تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فائنل کال! ڈی چوک پر قبضہ اور پھر اچانک اسلام آباد خالی، کب کیا ہوا؟

جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکیا اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے 2 بار وفاق پر لشکر کشی کی اور اپنے صوبے کی پولیس سے ٹیئر گیس شیلنگ کروائی اور اس دوران سرکاری مشینری استعمال میں لائی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق اس انتشار پسند ٹولے نے گاڑی سے روندتے ہوئے رینجر کے جوان شہید کیے جبکہ  پولیس کانسٹیبلز بھی شہید کیے گئے۔

متن میں کہا گیا کہ اس سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیداکرنے کی مذموم کوشش کی اور ایک دفعہ پھر عوام کو ورغلا کر اداروں کے خلاف کھڑا کیا اور وفاق پر حملے کے لیے اکسایا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی فائنل کال! ڈی چوک پر قبضہ اور پھر اچانک اسلام آباد خالی، کب کیا ہوا؟

قرارد کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کو ہوا میں اڑا دیا اور ملک کوروزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوا اور جی ڈی پی کو 140 ارب روپے کا نقصان بھگتنا پڑا جبکہ اسٹاک ایکسچینج400 پوائنٹ نیچے آئی۔

متن میں کہا گیا کہ بیلاروس کا وفد آیا ہوا ہو یا ایس سی سی کانفرنس ہو اس فتنہ انگیز پارٹی نے ہر موقعے پر پاکستان کو بد نام کروانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی پر بونس، پروموشن اور چھٹیوں کا وعدہ

متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ تحریک انصاف پر فوراً پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp