اردو، انگریزی اور پنجابی کے نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی 76ویں سالگرہ

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردو، انگریزی اور پنجابی کے نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی 76ویں سالگرہ کا دن آج 30 نومبر ہے۔ دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔

دلدار پرویز بھٹی ٹی وی اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف بھی تھے۔ ان کے پرستار آج ان کی 76ویں سالگرہ منائیں گے۔ دلدار بھٹی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور استاد کیا تھا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔ مختصر عرصے میں سینکڑوں دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی وی کے زمانے کی الیکشن نشریات

اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔ پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا بھی دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’ٹاکرا‘ نامی پروگرام سے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے پروگرام بھی کامیابی سے کیے۔

دلدار پرویز بھٹی 1974 سے 1994 پی ٹی وی سے منسلک رہے، اس دوران انہوں نے کمپیئرنگ کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔ علم و فراست، شائستگی اور حاضر دماغی سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے 3 کتب دلداریاں،آمنا سامنا اور دلبر دلبر بھی تحریر کیں۔ دلدار پرویز بھٹی 30 اکتوبر 1994 میں امریکا میں انتقال کر گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp