سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے تاریخی درجہ بندی حاصل

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا (FIFA) نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے پیش کردہ درخواست کو 500 میں سے 419.8 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا بلند ترین فنی درجہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اعتزاز پروگرام: سعودی وزارتِ دفاع کا اپنے اہلکاروں کے لیے ایک منفرد اقدام

یہ شاندار کامیابی سعودی عرب کی قیادت کے وژن، استحکام اور کھیلوں کی عالمی ترقی میں بے مثال پیش رفت کا مظہر ہے، جو ویژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں انقلاب کی نمائندگی کرتی ہے۔

سعودی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں اس تاریخی کامیابی کی بنیاد ہے۔ ان کی بھرپور سرپرستی اور وژن نے سعودی عرب کو عالمی کھیلوں کی میزبانی کا اہل بنایا اور دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی۔

فیفا کے وفد نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں مدینہ منورہ، ریاض، جدہ، ابہا اور نیوم سمیت میزبان شہروں کا معائنہ کیا گیا۔ عالمی معیار کی جدید سہولیات، منصوبہ بند اسٹیڈیمز اور انفراسٹرکچر نے درخواست کے معیار کو مزید بلند کیا۔

سعودی عرب نے نہ صرف کھیلوں کی اعلیٰ میزبانی کے لیے خود کو پیش کیا بلکہ اس بات کو یقینی بنایا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی ایک یادگار تجربہ ثابت ہو، جہاں دنیا بھر سے آنے والے 48 ٹیموں کے کھلاڑی، تماشائی اور شائقین کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اس کامیابی پر قیادت اور قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قیادت کی رہنمائی، عوام کی محنت اور دنیا بھر کے ساتھ تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سعودی عرب اس میزبانی کو ایک یادگار عالمی تقریب میں تبدیل کرے گا، جہاں دنیا بھر سے آنے والے مہمان سعودی مہمان نوازی کا تجربہ کریں گے۔

سعودی عرب نے ’معاً ننمو‘ (ہم ساتھ بڑھیں گے) کے نعرے کے تحت درخواست دی تھی، جس میں ترقی، اتحاد اور عالمی کھیلوں کی میزبانی کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ کامیابی نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو عالمی کھیلوں میں نئی جہت پیدا کرے گی اور سعودی عوام کی مہمان نوازی اور ترقی کا روشن پہلو اجاگر کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp