ٹمپریچر نیچے نہیں لایا گیا تو سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا، فواد چوہدری

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کو احمقانہ اور پنجاب حکومت کی کیمپین کو بیہودہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی جانے والی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لکھا ہے کہ شہباز شریف کی احمقانہ تقریر اور پنجاب حکومت کی پختونخواہ کے خلاف بیہودہ میڈیا کمپین کے جواب میں پختونخواہ اسمبلی میں جو تقاریر ہوئی ہیں وہ خطرناک صورتحال کی طرف لے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متنازع انٹرویو کے بعد بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے عہدے سے برطرف

فواد چوہدری کی ٹوئٹ کے مطابق اگر سیاسی ٹمپریچر نیچے نہیں لایا جاتا تو پاکستان کا سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے فوری مذاکرات کا عمل بحال کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے اور اس کی بعد رونما ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، اور اس کے ساتھ ہی صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اسی پس منظر میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو چینلج دیا ہے کہ اگر ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp