وی پی اینز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پھر توسیع

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ، سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال

وی پی این دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر ایسے مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو ان کے آبائی ملک میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے ناقابل رسائی یا مسدود ہوسکتے ہیں۔ پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ انٹرنیٹ صارفین سوشل میڈیا ایپس خصوصاً ایکس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ان کا استعمال کر رہے ہیں، جس پر فروری سے پابندی عائد ہے۔

ملک بھر میں وی پی این کو غیر فعال بنانے کے بعد پی ٹی اے نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ مستقبل میں وی پی این کے استعمال کو محدود کیا جائے گا تاکہ فحش مواد تک رسائی کو روکا جا سکے۔

15 نومبر کو وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا تھا کہ وہ پاکستان بھر میں ’غیر قانونی وی پی اینز‘ کو بلاک کرے کیونکہ دہشتگرد ’پرتشدد سرگرمیوں کو آسان بنانے‘ اور ’فحش اور توہین آمیز مواد تک رسائی‘کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:فائر وال فعال: ملک میں انٹرنیٹ اور وی پی این میں خلل

وزرات داخلہ کی جانب سے ہدایات کے نتیجے میں چیئرمین پی ٹی اے نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا تھا کہ 30 نومبر کی ڈیڈ لائن کے بعد ملک میں تمام غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن بند ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیڈ لائن میں 30 نومبر سے آگے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو وی پی این بلاک نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے کوئی نئی ڈیڈ لائن نہیں دی اور کہا کہ وی پی این رجسٹریشن میں کتنی توسیع کی جاتی ہے یہ وزارت داخلہ کا معاملہ ہے۔

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (وسپاپ) نے جمعہ کو وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے تاکہ ’تعمیل کو آسان اور ممکن بنایا جاسکے‘۔

یہ بھی پڑھیں:وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری

پاکستان میں سائبر سیکیورٹی بڑھانے اور وی پی این کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ’وسپاپ‘ نے کہا تھا کہ توسیع سے صارفین کو وی پی این رجسٹریشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کے لیے مزید وقت ملنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، اسحاق ڈار

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی آبی نظم کے لیے خطرناک مثال

ایک موت، قرض اور ایک ناقابلِ شناخت لاش: کیا میر رضا علی خان کیس کی گھتیاں سلجھنے والی ہیں؟

رونالڈو کی شادی کی افواہ پر ہزاروں مداح چرچ پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کا دلچسپ ردِعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ