جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں عمان کو 0-7 سے شکست دے دی۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا میچ عمان کے دارالحکومت مسقط کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رہی، کپتان حنان شاہد نے پہلے ہی منٹ میں گول کردیا، پھر پہلا کوارٹر ختم ہونے سے قبل پاکستان کو 0-2 کی برتری مل گئی۔

آخری کوارٹر ختم ہونے سے قبل پاکستان کو 5 گول کی برتری حاصل تھی، اس کے بعد مزید دو گول ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے رانا ولید نے 2 گول کیے، جبکہ کپتان حنان شاہد، ندیم خان، قیوم ڈوگر، سفیان خان اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بوٹ بھی اپنے پیسوں سے خرید کر لاتے ہیں، محمد سلمان

پاکستان اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے، اور اپنا آخری گروپ میچ کل ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp