چیمپیئنز ٹرافی 2025: شیڈول اور وینیوز کا مسئلہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امید ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کے فارمولے پر اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کا مسئلہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فارمولے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرنا ہے پھر بات آگے بڑھے گی اور تینوں فریق نئے فارمولے کے کسی نتیجے پر پہنچے تو ممکن ہے بورڈ میٹنگ کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ممکنہ طور پر فارمولا طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کردیا جائے گا، اس فارمولے کا نام ہائبرڈ نہیں ہوگا بلکہ اسے کوئی اور نام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی عزت مقدم، چیمپیئنز ٹرافی میں یکطرفہ فیصلے نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔ بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔

آئی سی سی بھی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے پارٹنر شپ فارمولے پر غور کر رہا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا ماننے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ فارمولے کا مقصد پاکستان کی جانب سے قانونی کارروائی سے بچنا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کا معاملہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان