ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار فائرنگ سے جاں بحق

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان گنڈا پور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے رشتے میں چچا ہیں۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp