کریلے کا نام سنتے ہی ذہن میں کڑواہٹ کا لفظ آجاتاہے لیکن اس سبزی کے بے شمار فوائد ہیں۔کریلے میں وٹامن سی،آئرن،زنک،پوٹاشیم،مینگنیز جیسے شاندار غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔
جہاں کریلا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، وہاں یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی موثر سمجھا جاتا ہے۔
تاہم کریلوں کو بعض غذاؤں کے ساتھ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ کون سی غذائیں ہیں، آئیے! جاننے کی کوشش کرتے ہیں:
ذیل میں دی گئی غذاؤں کی فہرست نوٹ کر لیں اور اگلی باران غذاؤں کے ساتھ کریلا کھانے سے گریز کریں۔
1۔آم
بچے ہوں یا بوڑھے سب ہی موسم گرما میں آم شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس بار جب آپ گھر میں کریلے پکائیں تو آم ہرگز نہ کھائیں کیونکہ اس سے آپ کو ہاضمے کے مسائل جیسے تیزابیت، جلن، متلی وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
2۔مولی
مولی اور کریلے دونوں کا اثر مختلف ہوتا ہے۔ اسی لیے کریلے کھانے کے بعد مولی مت کھائیں کیونکہ اس سے بلغم اور گیس کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
3۔دہی
کریلے کی سبزی کے ساتھ دہی استعمال کرنے سے جلدی مسائل ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے کریلے کی سبزی کے ساتھ دہی مت کھائیں۔
4۔بھنڈی
بھنڈی اور کریلے کا سالن ایک ساتھ کھانے سے پیٹ کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
5۔دودھ
اگر آپ کریلے کی سبزی کھانے کے یا اس کا جوس پینے کے بعد دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو قبض یا جلن ہو سکتی ہے۔