رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں چڑھائی میں ناکامی ہوئی، پہلے لاشوں کو بہانہ بنایا اور اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹا بیانہ بنایا جارہا ہے، ان کو یہ بات سمجھ آجانی چاہیے کہ ریاست کے صبر کو نہیں آزمانا چاہیے، ان کے ساتھ جو ہوا وہ ایک ٹریلر تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ کون سی گولیاں تھیں جو کسی ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر کو نہیں لگیں، ان کے کسی عزیز اور اسٹاف کو بھی نہیں لگیں۔ ضلع کرم میں سیکڑوں جانیں گئیں، پی ٹی آئی کو فکر ہی نہیں ہے۔ ضلع کرم میں مرنے والے انسان نہیں ہیں؟
مزید پڑھیں: عمران خان کے بلڈپریشر اور شوگر لیول سے متعلق جیل انتظامیہ کیا کہتی ہے؟
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ جب سے بشریٰ بی بی سے عمران خان کی شادی ہوئی ہے، پوری پی ٹی آئی ایک ہی کام کر رہی ہے، سب مل کر ان کے کرتوتوں کی صفائیاں دیتے ہیں۔ کبھی بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے اور کبھی فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی کرپشن چھپانے کی صفائیاں دیتے ہیں۔
’وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا اس وقت بھگوڑا ہاؤس بنا ہوا ہے، ہر اشتہاری، ہر فسادی اور ہر بھگوڑا وزیر اعلیٰ کے گھر موجود ہوتا ہے‘۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا خوارج کے خلاف لڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کی قربانیاں نظر نہیں آتیں، کیوں آج تک ان لوگوں کا نہیں بتا رہے، جن کی شہادت ہوئی یا گمشدہ ہیں، کیوں عدالت میں درخواست نہیں دی کسی گمشدہ کی۔
’چند کارکنوں اور عام شہریوں کا نام لیتے ہیں جو آج تک احتجاج میں نہیں آئے۔‘
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس پر ان سے پوچھا نہیں جائے گا تو ان کی غلط فہمی ہے، احتجاج میں ناکامی کے بعدبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جھوٹا بیانیہ بنارہے ہیں، ان سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔
طلال چودھری نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا دہشتگردی کامسئلہ درپیش ہے، اور یہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے لاشوں کابیانیہ بنارہے ہیں۔ یہ جس کی ویڈیو لگاتے ہیں، اُس کے گھر والے ترید کردیتے ہیں۔