حکومت کو تسلیم نہیں کرتا کیوں کہ پاکستان کو چور نہیں چلاسکتے، محمودخان اچکزئی

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم اسے اپنی سرزمین سمجھتے ہیں، زور، دھمکی اور نفرت کی بنیاد پر ہم ایک بار ملک توڑ چکے ہیں، کسی کو اچھا لگے یا برا ، عمران خان پاکستان کا سب سے زیادہ ووٹ لینے والا لیڈر ہے۔

کوئٹہ میں اپنے والد عبدالصمد اچکزئی خان شہید کی 51ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا جلدی ہو سکے عمران خان کو رہا کیا جائے یا عمران خان کو ان کا مینڈیٹ دیا جائے یا دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ طاقت سے اقتدار حاصل کیا جائے تو وہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سالمیت کے ساتھ پاکستان کی سالمیت جڑی ہوئی ہے اور جس طرح حالیہ انتخابات ہوئے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔

عام انتخابات میں جیتنے والے کو ہرا کر ہارنے والے کو کامیاب کیا گیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں آئین کی پاسداری اور اپنے حقوق کے لیے جلوس نکالا، ہر ایک کو پر امن جلسہ جلوس کرنے کا حق حاصل ہے،  پاکستان کے تمام اداروں سے کہتا ہوں، تم شہباز شریف یا کسی اور کے نہیں بلکہ پاکستان کے محافظ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا کیوں کہ پاکستان کو چور نہیں چلا سکتے، اسے چلانے کے لیے منتخب پارلیمنٹ کی ضرورت ہے، اگر ریاست ہمیں تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے