پی ٹی آئی کی ‘کمپرومائزڈ’ قیادت کے بجائے عمران خان کا زیادہ اعتماد اہلیہ پر ہے، بشریٰ بی بی کی معاونین کا دعویٰ

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی اور سابق خاتون اول کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے پی ٹی آئی کی کمپرومائزڈ لیڈر شپ کے بجائے عمران خان بشریٰ بی بی پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

ترجمان بشریٰ بی بی مشعال یوسف زئی اور مریم ریاض وٹو نے برطانوی جریدے گارجین سے بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مشعال یوسف زئی نئی فرح گوگی ہیں، عمران خان کی بہن بشریٰ بی بی کے خلاف سامنے آگئیں

انہوں نے کہاکہ عمران خان جو ہدایات جاری کرتے ہیں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اس پر پوری طرح عمل نہیں کیا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو عملی میدان میں سامنے لایا، فائنل احتجاج کے دوران بھی بشریٰ بی بی نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کیا۔

مشعال یوسف زئی نے کہاکہ عمران خان پارٹی قیادت سے سخت مایوس ہیں کیونکہ ان کی ہدایات عوام تک نہیں پہنچائی جاتیں، اسی لیے انہوں نے بشریٰ بی بی کو کہا ہے کہ وہ ان کا پیغام براہِ راست سامنے لائیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے فائنل کال کا پیغام بھی بشریٰ بی بی کے ذریعے دیا کہ اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کیا جائے۔

ترجمان بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ کوئی سیاسی عزائم نہیں رکھتیں، وہ پرسکون روحانی شخصیت ہیں، وہ عمران خان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کررہی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہاکہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، اور لگتا ہے کہ انہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں، اور اپنے فائدے کے لیے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ آگے نہ جائیں۔

دوسری جانب برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بہن مریم ریاض وٹو نے ہی 2015 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا تعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی کیا بات ماننے سے انکار کیا؟ مشعال یوسف زئی کا نیا انکشاف

گارجین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ایک عنصر بشریٰ بی بی کو پسند نہیں کرتا، اسی وجہ سے ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟