پاکستان میں کینو کی پیداوار میں مسلسل کمی کیوں ہورہی ہے؟

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ پیدا ہونے والے پھل کینو کی فصل میں بتدریج کمی آرہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر کینو کی اسی قسم پر انحصار رہا تو بہت جلد ہم اس پھل سے محروم بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اعلیٰ اقسام کے ہائبرڈ بیجوں کی تیاری: چین نے تعاون پیش کر دیا

رہنما پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں کینو کی برآمدات کا ہدف اڑھائی لاکھ ٹن مقررہے، کینو کی برآمد یکم دسمبر سے شروع ہوچکی ہے، اور اس سے تقریباً 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

وحید احمد نے کہاکہ 5 سال میں کینو کی برآمدات 50 فیصد کم ہو چکی ہیں، اسموگ اور دھند کے باعث کینو کی پیداوار 35 فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے جبکہ موسم سرماکی آمد میں تاخیر سے کینو کا معیار بھی متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں وادی نیلم میں جڑی بوٹیوں سے سالانہ بنیادوں پر کروڑوں کی آمدن

وحید احمد کا کہنا ہے کہ کینو کی نئی قسم پر توجہ نہ دی گئی تو چند سال میں برآمد کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ کینو کی 60 برس پرانی قسم بیماریوں اور موسمی اثرات کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اس وقت کینو پراسیس کرنے والی آدھی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp