وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن نے نہیں پی ٹی آئی نے چوری کیا ہے، ان کے بیانات میں تضاد ہے، فضل الرحمان ہی موجودہ مسائل کا حل پیش کریں، ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ہی ممکن ہے، لیکن عمران خان بات چیت کے لیے تیار نہیں، وہ اداروں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حکومت مذاکرات کے لیے تیار لیکن اب پی ٹی آئی کو کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی، عرفان صدیقی
انہوں نے کہاکہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں نہ ہونا جوڈیشل سسٹم کی ناکامی ہے، ان ملزمان کو 3 ماہ میں سزائیں ہو جانی چاہیے تھیں۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کے حالات تشویشناک ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں روزانہ شہادتیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جب اپوزیشن میں تھی تو عمران خان کے وزیراعظم بننے کے باوجود بات چیت کی پیشکش کی اور کہاکہ میثاق معیشت ہونا چاہیے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم نے کہاکہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے بھی پاکستان واپس آکر مخالفین کو للکارا نہیں تھا، بلکہ کہا تھا بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی سارے فساد کی جڑ، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا اعلان
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے ہم نے بھی بات چیت کا ذکر کرنا چھوڑ دیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں کسی کو نہیں مگر ہم نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔