شناختی کارڈ بنوانے کے لیے خودکار مشینیں کراچی میں کون کون سے مقامات پر نصب ہوں گی؟

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی شناختی کارڈ بنوانا ایک مشقت والا کام ہے اس میں آسانی کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وقتاً فوقتاً آسانیاں پیدا کرنے کی کوششیں تو کی ہیں لیکن نادرا کے ابتدائی دفاتر سے لے کر نادرا میگا سینٹرز تک چلنے والا یہ سلسلہ عوام کی قطاریں ختم نا کرسکا۔

ان قطاروں کے خاتمے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ نادرا اپنے نظام میں جدت لانے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور اسی سلسلے میں اسلام آباد میں کامیاب تجربے کے بعد اب کراچی میں بھی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے خودکار مشینیں نصب کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:’شہری اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں نہ کروائیں‘، نادرا نے ایسا کیوں کہا؟

شناختی کارڈ کی تجدید ہو یا گمشدہ شناختی کارڈ کا حصول یا پھر فارم ب بنوانا ہو، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ خودکارمشین اور شہری اس عمل کو چند منٹوں میں پورا کریں گے۔

نادرا کےمطابق اب شہری خودکار مشین کو بنیادی معلومات فراہم کریں گے، جیسا کہ بائیومیٹرک کروانے اور تصویر نکالنے جیسے بنیادی مراحل طے کرنے کے بعد ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا جس کے ذریعہ آپ فیس ادا کر پائیں گے۔

نادرا کےمطابق یہ سارا عمل ایک مشین اور انسان کے درمیان ہوگا، جس کے 15 یا 30 یوم کے بعد شناختی کارڈ آپ کو موصول ہو جائے گا، نادرا کی خودکار مشینیں نادرا میگا سینٹرز کراچی  کے ریلوے اسٹیشنز، ائیرپورٹ، شاپنگ مالز، تعلیمی اورسرکاری اداروں میں نصب کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:نادرا خدمات آن لائن حاصل کرنے والے شہریوں کے خلاف جعلسازوں کا نیا حربہ

نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر کے مطابق یہ سہولت بہت جلد کراچی میں شروع کردی جائے گی جو پبلک مقامات پر دستیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا کا خودکار ’کیوسک‘ آپ سے معلومات لے گا اور دیے گئے مراحل کو پورا کرنے کے بعد کیو آر کوڈ کی ایک رسید دے گا، جس کےذریعے آپ جاز کیش یا ایزی پیسا کی مدد سے رقم ادا کر سکیں گے، رقم کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بھی جمع کرائی جا سکے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے مرحلے میں نادرا میگا سینٹرز میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی جس کے بعد اسے دیگر عوامی مقامات تک بھی پھیلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ