’شہری اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں نہ کروائیں‘، نادرا نے ایسا کیوں کہا؟

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے گریز کریں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ ایک عوامی ایڈوائزری کے مطابق نادرا دفاتر کو زیادہ تر لین دین کے لیے صرف اصل دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، شہری آسانی سے اپنی اصل دستاویزات یا متعلقہ نادرا کے جاری کردہ نمبر پیش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شناختی کارڈ کی ارجنٹ ڈیلیوری کو بغیر اضافی فیس کے مزید ارجنٹ کردیا

نادرا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سیکورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ’صرف مخصوص صورتوں میں، جیسے کہ وہ دستاویزات جن تک نادرا آن لائن رسائی حاصل نہیں کر سکتا، فوٹو کاپیاں ضروری ہوں گی۔‘

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اس حوالے سے شہریوں کو شکایت کے اندراج کا فورم بھی مہیا کیا ہے، جہاں وہ کسی بھی ایسی صورتحال کی اطلاع دے سکتے ہیں جس میں نادرا کا عملہ غیر ضروری فوٹو کاپی طلب کرتا ہے۔ ’اس ضمن میں شکایات نادرا کے سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رابطہ کر کے یا پھر آن لائن https://complaints.nadra.gov.pk پر درج کی جا سکتی ہیں۔‘

مزید پڑھیں:’نادرا‘ جدت کی جانب گامزن، آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام ’آئرس‘ متعارف

یہ ایڈوائزری پاکستانی شہریوں کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ اور غیر ضروری خطرات سے بچنے کے لیے ہوشیار رہیں۔ ’نادرا کی ہدایات پر عمل کرکے، شہری اپنی شناخت کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ممکنہ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

نیدرلینڈ کے رچرڈ ڈی سنائجر پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

آئی فون 18 پرو میں ایپل کی بڑی اپ گریڈ کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور کیمرا بہتری توجہ کا مرکز

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی