امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن احتجاج ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان میں واقعات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکی قومی سلامتی کونسل
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی بھارتی ہم منصب سے اڈانی اور بھارتی ایجنٹ پر فرد عائد پر گفتگو سے متعلق سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ میں نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کروں گا۔
میتھیو ملر نے ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی امریکا میں ملاقاتیں، کس طوفان کے آنے کا تہیہ ہے؟
بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار کی منتقلی سے پہلے پاکستان کو جدید اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ ان کے پاس ابھی اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔