نواز شریف کی امریکا میں ملاقاتیں، کس طوفان کے آنے کا تہیہ ہے؟

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بڑے عرصے سے صبر کرکے بیٹھا ہوا ہوں، اسی لیے کہتا ہوں مجھے نہ چھیڑیں میں خاموش ہوں لیکن تہیہِ طوفان کرکے بیٹھا ہوا ہوں۔

سابق وزیر اعظم و سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں، وہ 3روز قبل لندن سے 4روزہ دورے پر نیویارک پہنچے جہاں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن جانے سے قبل نواز شریف نے لاہور سے کیا شاپنگ کی؟

ایک اجلاس میں بیٹھے ہوئے نواز شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ اجلاس میں شریک لوگوں سے خطاب کررہے ہیں۔ نواز شریف نے شاعرانہ انداز میں بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ ’بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کیے ہوئے‘۔

نواز شریف نے اپنے مخصوص انداز میں بولتے ہوئے کہا کہ اسی لیے کہتا ہوں مجھے زیادہ نہ چھیڑیں، اس سارے عرصے کے دوران ہمارے اوپر بہت کچھ گزرا ہے، بڑے صبر سے ہم نے کام لیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے امریکا روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں 2 دن قیام کے بعد نواز شریف امریکا روانہ

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے ہیں، نواز شریف کو رخصت کرنے کے لیے لیگی رہنما ایون فیلڈ میں موجود تھے۔

نواز شریف کو رخصت کرنے والوں میں احسن ڈار، زبیر گل بھی شامل تھے، نوازشریف امریکا میں 4 دن قیام کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں