نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف اور موجودہ صدر جوبائیڈن کو صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے جرم کو معاف کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا جوبائیڈن کی طرف سے اپنے بیٹے کو دی گئی معافی 6 جنوری کے ملزمان کے لیے بھی ہوگی۔ برسوں سے متعدد امریکی شہری کیپیٹل ہل عمارت پر حملے کے الزام میں یرغمال ہیں۔ کیا انہیں بھی معافی مل جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی سیاست کا نیا تنازع، بیٹے ہنٹر بائیڈن کے لیے صدر جو بائیڈن کی حیرت انگیز معافی

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے متعدد بار اپنے بیٹے کی سزا کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جاتے جاتےسزا معاف کر گئے۔

یاد رہے کہ 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں اپنی فتح کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ایک جذباتی تقریر کی تھی۔ اس تقریر کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ پولیس سے جھڑپ میں 6 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔ اس مقدمے میں ٹرمپ کے متعدد حامیوں پر مقدمات چل رہے ہیں جبکہ ایک شخص کو سزا بھی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب

عالمی فوڈ ٹرینڈز کا تاریک پہلو، کس طرح زرعی اور ماحولیاتی بحران جنم لے رہا ہے؟

چین کے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی ترجیحات کا خاکہ جاری

45 ہزار روپے پر کام کرنے والا گھریلو ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا، مگر کیسے؟

کراچی میں امارات ایئرلائن کے آپریشنز کے 40 سال مکمل، پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کی یاد تازہ

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے