ملک میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق، پولیو کے نئے کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی کے ضلع کیماڑی اور کشمور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

رواں برس ڈیرہ اسماعیل خان سے اب تک 8 کیسز اور کراچی کے ضلع کیماڑی سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ کشمور میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی ہے، بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا سے 16، سندھ سے 15 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp