پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے پشاور میں موجود نیب ٹیم کا خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ

بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، بشری بی بی اپنے وکیل عالم خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل عالم خان نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے 27 مقدمات میں راہداری ضمانت درخواستیں دائر کی ہیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو متعلقہ عدالتوں میں پیشی کا پابند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ راہداری ضمانت اس لیے ہی دیتے ہیں کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکیں، ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp