سمی دین کا نام بلوچستان حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا، سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل سیکریٹری وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس حکام نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر اپنا جواب جمع کرادیا ہے۔

سمی دین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹس حکام کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

 امیگریشن اینڈ پاسپورٹس حکام کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ 28 اگست کو بلوچستان حکومت کی سفارش پر سمی دین بلوچ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ سمی دین بلوچ کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج ہے، سمی دین بلوچ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کے ڈرامے کا ڈراپ سین

درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کیے ہیں اور کیس کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کی جنرل سیکریٹری سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی

قبل ازیں، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ 8 ستمبر کو درخواست گزار اپنے اہلخانہ سے ملنے عمان جارہی تھی، ایف آئی اے حکام نے درخواست گزار کو ائیر پورٹ پر روک لیا اور اسے بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام نے درخواست گزار کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا، ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا۔ درخواست گزار نے عدالت سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل