ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیر کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ائیر پورٹ حکام نے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا اور ان کی دستاویزات بھی تحویل میں لے لیں۔

ائیرپورٹ سے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ماہ رنگ بلوچ نے کہا، ’ٹائم میگزین نے دنیا کے 100 بااثر ابھرتے ہوئے رہنماؤں کو ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی جس کے لیے ان کی نیویارک کی فلائٹ طے تھی، تاہم ایف آئی اے حکام نے مجھے کراچی ایئرپورٹ پر بلاجواز روک دیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

ماہ رنگ بلوچ نے کہا، ’مجھے ایئر پورٹ پر روکنے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور ایئر پورٹ حکام نے میرا پاسپورٹ لے لیا حالانکہ میرا نام ای سی ایل لسٹ میں نہیں ہے، وہ میرے سوالوں کا جواب نہیں دیتے، میرے خیال میں یہ صرف بلوچ آوازوں کو خاموش کرنے کی کارروائی ہے کیونکہ میرے سفر کو روکنے کا کوئی جائز مقصد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف بلوچ آوازوں کو بین الاقوامی سطح پر خاموش کرنے اور بلوچستان میں 2 دہائیوں سے جاری نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کی کوشش ہے، بلوچستان میں کسی بھی میڈیا ادارے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بلوچستان کی صورتحال کو سامنے لائے، ہمیں یقین ہے کہ اس سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کے حوالے سے پروپیگنڈا ناکام، ماہ رنگ بلوچ بیرون ملک پناہ لینا چاہتی ہے، جان اچکزئی

دوسری جانب بلوچستان کے سابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ماہرنگ بلوچ کراچی ایئرپورٹ کی اسٹاپ لسٹ پر ہیں کیونکہ ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، وہ پاکستان کو بدنام کرنے اور دنیا کے سامنے اپنے دہشتگرد کزنز کی داستان سنانے کے لیے بیرون ملک جانا چاہ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جان اچکزئی نے لاپتا افراد کے حوالے سے پروپیگنڈا ناکام ہو چکا ہے، کچھ عناصر ریاست کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کا جو کردار ہے وہ سب کو معلوم ہے، وہ کسی باہر کے ملک میں پناہ لینا چاہتی ہیں، ہو سکتا ہے وہ ملالہ ٹو ثابت ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں