دوسرا ٹی20: سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم 12 اوورز میں ہی 57 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 5.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا، پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 36 رنز اسکور کیے جبکہ عمر یوسف نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر 22 رنز اسکور کر کے پاکستان کو فتح دلا دی۔

اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو قدرے درست ثابت نہ ہو سکا،  سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم 12 اوورز میں ہی 57 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 2.4 اوورز میں 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل اور اسپن بولر عماد وسیم کے پاس تھا۔

منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے پاکستانی بولرز کا سامنا نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے پاکستانی بولرز کا سامنا نہ کر سکے اور جلد ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے۔

زمبابوے کی پہلی وکٹ37  کے مجموعی اسکور پر گری جب تادیواناشے مارومانی 16 رنز پر عباس آفریدی کی گیند پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

زمبابوے کی دوسری وکٹ بھی  37 کے مجموعی اسکور پر گری جب برائن بینیٹ 21 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ بھی فوری40 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان سکندر رضا کو عباس آفرید نے 3 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔

زمبابوے کی چوتھی وکٹ 44 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیون مائرز کو سلمان آغا نے 3 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، پانچویں وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب ریان برل کو محض ایک رنز پر سفیان مقیم نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

زمبابوے کی چھٹی وکٹ بھی 46 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب تشینگا موسیکیوا کو سفیان مقیم نے کلین بولڈ کر دیا، ساتویں وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ویلنگٹن مساکادزا 3 رنز پر سفیان مقیم کی گیند پر آغاز سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

آٹھویں وکٹ بھی 52 کے مجموعی اسکور پر گری جب رچرڈ نگروا کو سفیان مقیم نے صفر پر کلین بولڈ کر دیا، نویں وکٹ محض ایک رنز کے اضافے کے بعد 53 کے مجموعی اسکور پر گری جب برکت مظربانی کو ابرار احمد نے صفر پر کلین بولڈ کردیا، دسویں وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب کلائیو مڈانڈے 9 رنز پر سفیان مقیم  کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ٹریور گوندو نے نا قابل شکست ایک رنز اسکور کیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

قومی ٹیم کو 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 57 رنز سے پچھاڑ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp