پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ایس ایچ او تھانہ نیو ایئرپورٹ طاہر اقبال بھی شامل ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کے پی پولیس کے وسائل استعمال ہوئے یا نہیں؟ تحقیقات جاری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا ہے کہ24 نومبر کو میں لا اینڈ آرڈر کے لیے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس آتشی اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہوگئے۔

ایس ایچ او طاہراقبال نے کہاکہ ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس 30 بور رائفل اور پسٹل تھے، جنہوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے شیلز کی وجہ سے میری حالت غیر ہوگئی اور انہوں نے مجھے گھیر لیا، مظاہرین نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز کے نائیک محمد کی شہادت سے پورا علاقہ غمزدہ  ہوگیا

ایس ایچ او طاہراقبال نے کہاکہ اسی دوران ڈی پی او کے اسکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا، آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں، آئندہ جب بھی پکارا گیا تو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے حاضر ہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان