جانوروں کے مخلتف جذبات کی ترجمانی کرتی حیرت انگیز تصاویر

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگلی حیات کی فوٹوگرافی کے دوران کچھ ایسی تصاویر بھی کیمرے میں قید ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی، اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے؟

یہ تصاویر ایسے لمحات کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہیں جو ماحولیاتی نظام کے اندر رشتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان میں دکھائے جانے والے متحرک رنگ، حیرت انگیز نمونے اور جذبات دیکھنے والے کو قدرتی دنیا کی تعریف کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

دیکھیے ایسی ہی کچھ تصاویر جو جنگلی حیات کی معصومیت، باہمی رشتوں اور دیگر سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

’کدھر بھائی، نکلو ادھر سے‘

آسٹریلیا کا وسطی شمالی ساحلی علاقہ اس معصوم سے جانور خرسک (انگریزی، کوالا) کا مسکن ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں طوطا لاپتا، تلاش گمشدہ کے اشتہار آویزاں

اس تصویر میں ایک نر دوسرے کو اپنی حدود سے نکل جانے کے لیے غالباً پہلے زبان سے سمجھا رہا ہے۔ اور یوں لگتا ہے جیسے بات نہ ماننے پر یہ اس پر ’لاٹھی چارج‘ بھی کر سکتا ہے۔

’آخری مرتبہ سمجھا رہا ہوں۔۔۔‘

اس تصویر میں ببر شیر اپنے بچے کو کسی بات پر تنبیہہ کرتا دکھائی دے رہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ بچہ بھی معصومیت سے ان باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے جو آگے چل کر اسے بھی اپنے بچوں کی تربیت میں کام آئیں گی۔

مزید پڑھیں: روسی لڑکی نے خطرناک لینکس بلی کو گود کیوں لیا؟

کیا ہم اسی شان کے ساتھ گرجتے ہوئے ببر شیر کو اتنا قریب سے دیکھ سکتے ہیں جتنا کہ شیر کا یہ بچہ ہمت دکھا رہا ہے؟

’جادوکی چھپی‘

یہ گراؤنڈ ہاگ (اردو، مارموت) بھی ہماری طرح ہی ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ وہ بھی اس حقیقت سے واقف ہوں کہ گلے ملنے سے نفسیاتی تناؤ، اضطراب اور بے صبری سے نجات ملتی ہے۔

’یہ کون ہے اور اس کے ہاتھ میں کیا ہے‘

اس تصویر میں یوں لگتا ہے کہ کینگرو آرام کی غرض سے لیٹ کر اپنی آنکھیں بند کرنے جا رہا تھا لیکن پھر فوٹوگرافر کو دیکھ کر کچھ سوچ میں پڑگیا ہے۔

’لو بیٹا مت رو‘

ماں چاہے جو بھی ہو اپنے بچوں کو بھوکا ہرگز نہیں دیکھ سکتی۔ یہ ماں بھی اپنے بچے کے لیے شکار کرلائی جسے بچہ بڑے شوق سے ہڑپ کرنے کے موڈ میں ہے۔

’ارے یار یہ پھر آگیا کیمرا لے کر‘

لگتا ہے یہ سیل فوٹو گرافر کو دیکھ کر تھوڑا شرما گئی ہے اور نہیں چاہتی کہ اس کی تصویر کہیں شائع ہو۔

’تھوڑا اور نزدیک آؤ بتاتی ہوں‘

یا تو یہ شارک بہت ہی خوش اخلاق ہے یا پھر مسکراتے ہوئے دل ہی دل میں تصویر لینے والے سے کہہ رہی ہے کہ تھوڑا اور نزدیک آؤ پھر مزا بتاتی ہوں۔

لیکن شنید ہے کہ وہاں ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور فوٹوگرافر بخیروعافیت تصویر کھینچ کر سمندر سے باہر نکل آیا۔

’چلو مل کر گاتے ہیں‘

لگتا ہے 2 اونٹوں نے مل کر کوئی نغمہ چھیڑ دیا ہے اور تیسرے کو بھی اس کے بول کچھ کچھ یاد آرہے ہیں۔

’حوصلہ رکھو پھر آئے گا‘

لگتا ہے ان کے ہاتھ سے کوئی ہرن بچ نکلا ہے اور دلبرداشتہ ساتھی کو دوسرا تسلی دے رہا ہے کہ کوئی بات نہیں ہم اسے پھر پکڑ لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp