اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی، اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے؟

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اونٹ بالعموم سیدھا سادا جانور کہلاتا ہے مگر اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی کا محاورہ جو عام ہوا ہے اس کی بھی کوئی نہ کوئی وجہ رہی ہوگی۔ چلیں چھوڑیں آپ جانتے ہیں کہ پہلیاں انسان کی عقل اور مہارت کی جانچ کا ذریعہ ہیں۔ اس سے ذہنی سرگرمی تیز ہوتی ہے اور توجہ مرکوز کرنے کی مشق ہوتی ہے خواہ یہ چند سیکنڈوں کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں علم کی پیاس بجھاتی چلتی پھرتی ’اونٹ لائبریری‘

آپ بھی اپنی قوت مشاہدہ کا امتحان لینے کی کوشش کریں۔ اس تصویر میں 2 اونٹوں کو صحرا میں چلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ پہلی نظر میں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز بالکل درست ہے، تاہم تصویر میں ایک چیز کم ہے جس سے منظر مکمل ہوسکے۔ کیا آپ 6 سیکنڈ میں اس چیز کا پتا چلا سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: عمر کوٹ : نامعلوم ملزمان نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر ہلاک کردیا

تصویر کو اچھی طرح سے ملاحظہ کریں اور توجہ کے ساتھ اس کی جانچ کریں۔ کیا آپ کو وہ چیز مل گئی؟ جلدی کیجیے ، وقت نکلا جا رہا ہے۔ بس وقت ختم ہوگیا۔

جو لوگ درست جواب تک نہیں پہنچ سکے۔ ان کو بتادیں کہ پہیلی کا درست حل یہ ہے کہ تصویر میں دونوں اونٹوں کا سایہ غائب ہے۔ کیا آپ اس حل تک آسانی سے پہنچ گئے تھے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp