کوئٹہ میں طوطا لاپتا، تلاش گمشدہ کے اشتہار آویزاں

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکثر لوگوں کو جانور اور پرندے پالنے کا شوق ہوتا ہے اور پھر ان سے ایسی انسیت ہوجاتی ہے کہ وہ گھر کے ایک فرد کی حیثیت ہی اختیار کرلیتے ہیں۔

طوطا دیگر پرندوں سے اس لیے زیادہ ممتاز ہوتا ہے کیوں کہ وہ انسانی بولیاں بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک 4 یا 5 سالہ بچے جتنا اپنے مالک کی باتیں سمجھ بھی سکتا ہے۔ وہ آپ سے پیار بھی جتاتا ہے اور ناراض بھی ہوتا ہے اور اس میں کافی حد تک حسد، محبت اور غصے جیسے جذبات بھی ہوتے ہیں جس سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تھانہ آبپارہ کی حدود سے کتا چوری، شہری کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست

اگر ایسا پالتو پرندہ کسی وجہ سے جدا ہوجائے تو وہ اکثر اس کے مالکان کے لیے ایک تکلیف دہ امر ثابت ہوتا ہے۔ یہی کیفیت کوئٹہ کے ایک گھرانے کی ہے جن کا طوطا گم ہوگیا ہے جس پر وہ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ اسے ڈھونڈنے کے لیے مخلتف کوششیں بھی کر رہے ہیں جن میں گلی محلوں کی دیواروں پر گمشدگی کے پمفلٹس چسپاں کرنا اور سوشل میڈیا پر اپنے طوطے کی تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں سے اس کے بارے میں مطلع کرنے کی اپیلیں بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے وسطی علاقے زرغون روڈ پر ان دنوں تلاش گمشدہ کا یہ انوکھا پمفلٹ دیکھا جا رہا ہے جس پر اس طوطے کی تصویر بھی چھپی ہوئی ہے۔

پی اینڈ ٹی کالونی کی رہائشی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ 5 نومبر کو ان کے ہاتھوں ان کا پہاڑی طوطا اڑ گیا تھا جس کے بعد سے وہ انتہائی پریشان ہیں۔

مزید پڑھیے: روسی لڑکی نے خطرناک لینکس بلی کو گود کیوں لیا؟

انہوں نے بتایا کہ طوطا اڑجانے پر انہوں نے تلاش گمشدہ کے پمفلٹس بعنوان ’تلاش گمشدہ پہاڑی مٹھو‘دیواروں پر چسپاں کیے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی طوطے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ اس طوطے کو کہیں دیکھیں تو انہیں مطلع کردیں۔ طوطے کی تلاش میں مدد پر انعام کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

 خاتون نے کہا کہ وہ طوطا ان کے گھر کے تمام افراد کے لیے بہت خاص ہے اور ایک طرح سے ان کے خاندان کا ہی ایک فرد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ اور دیگر اہلخانہ طوطے کے گم ہوجانے پر کافی افسردہ ہیں۔

مزید پڑھیں: 3 ماہ سے ’قید‘ طوطے کا رہائی کے لیے دل پگھلا دینے والا احتجاج

خاتون نے بتایا کہ ان کا گمشدہ طوطا بہت اچھی نسل کا ہے اور کئی زبانیں بولتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طوطے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ