عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، بیرسٹر گوہر کو نامزد کردیا

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے تبدیل کردیے

عمر ایوب نے اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو نامزد کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیا ہے۔

عمر ایوب نے کہاکہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث میں نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، موجودہ لیگل چیلنجز کے باعث میں کمیشن میں مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔

انہوں اسپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی ہے کہ میرا استعفیٰ منظور کرکے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم، آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی نہ ہو سکی

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن سے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp