عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے تبدیل کردیے

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے تبدیل کردیے۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم، آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی نہ ہو سکی

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی سے عمر ایوب کی جگہ اب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ اب بیرسٹر علی ظفر مستقل طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تحریک انصاف کے نمائندہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز پر مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ نئے ناموں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن: سینیٹ اور قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے 5 ناموں کی منظوری دیدی

یاد رہے کہ حال ہی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp