زمان پارک پولیس آپریشن کےخلاف توہین عدالت کیس، وکلا سے حتمی دلائل طلب

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف فواد چوہدری کی دائر کردہ توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے وکیل ظفراقبال منگن عدالت پیش ہوئے۔

انہوں نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ  پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے کئے گئے معاہدے کو ثبوتاژکیا۔ پولیس نے عمران خان کی عدم موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر غیر قانونی ایکشن کیا۔ پولیس کےایکشن سے چادر چار دیواری کا تحفظ پامال ہوا۔ پولیس کے غیر قانونی ایکشن سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس ایکشن کے ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

عدالت نے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئےوکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp