یوٹیوب: 2024 میں پاکستان کی کون سی ویڈیوز  ٹاپ ٹرینڈنگ رہیں؟

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

اس سال کی فہرست 3 کیٹیگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں۔

2024 میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ سال مقامی کری ایٹرز کی جانب سے اپ لوڈ کیے جانے والے کنٹنٹ کے کل گھنٹوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔

اس سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

ٹاپ کری ایٹرزکی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔ رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مختلف آوازوں کو پیش کرتے ہیں جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا احاطہ کرتے ہیں۔

فہرست میں رجب کی فیملی کا پہلا نمبر ہے ان کے بعد  انایا ایشال فیملی،  ارشد ریلز، یو آر کرسٹیانو،  ڈکی بھائی، سسٹرولوجی، چھوٹا علی وی لاگ،  ڈاکٹر امتیاز احمد،  شیراز ولیج وی لاگ اور فاطمہ فیصل شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت