سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر لکی مروت میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی: آئی ایس پی آر

انہوں نے کہاکہ 5 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی  دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp