10 سے زائد یوٹیوبرز کے لیے بُری خبر، اداکارہ نرگس نے ایف آئی آر درج کرادی

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کےالزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے  سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اےلاہور کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز نے یہ مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

مقدمے میں اداکارہ نگار چوہدری اور عابدہ عثمانی سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

اداکارہ نرگس نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

 اداکارہ نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟