وفاق کا رائٹ سائزنگ پلان، مزید کتنی وزارتیں نشانے پر ہیں؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ریاست کی زیر ملکیت چلنے والے تجارتی اداروں (SOEs) کے خسارے کے ضمن میں بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ریاست کی زیر ملکیت قائم تجارتی اداروں کے تقریباً 10کھرب روپے سالانہ نقصانات کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی تجارتی ادارے نے متعدد اداروں کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رائٹ سائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام ہورہا ہے، نگرانی خود کررہا ہوں، وزیراعظم

میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید خسارے کا باعث بننے والے ان ریاستی تجارتی اداروں کو ʼرائٹ سائزنگ پلان‘ کے تحت بند کر دیا جائے گا، تاہم اس فیصلے کا اطلاق تمام اداروں پر نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن، لائیواسٹاک اینڈ ڈیری، ریلویز، او پی ایف، ایف ڈی بی، پی سی ایس آئی کے بورڈ آف گورنرز میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑٹھیں:وفاقی وزیرخزانہ کا جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹس کی نجکاری کا اعلان

ایسا پہلی بار ہے کہ پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ آف گورنرز میں 5 آزاد ڈائریکٹر شامل ہیں۔س حوالے سے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی کی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت آئندہ ہفتوں میں کچھ مزید وزارتوں اور محکموں کے لیے رائٹ سائزنگ پلان کی تفصیلات پیش کرنے والی ہے۔ اس حوالے سے منصوبہ منظوری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے SOEs نے بورڈز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے تاکہ رائٹ سائزنگ سے متعلق فیصلے کا اطلاق مختلف اداروں پر کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:16 اداروں کی بندش یا نجکاری پر غور، اہداف حاصل نہ کرنے والے ادارے بند ہونگے، حکومت

واضح رہے کہ رائٹ سائزنگ پلان کے تحت تمام ریاستی ملکیت تمام تجارتی اداروں کو بند نہیں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ ان اداروں کے مالی نقصانات سے متعلق جلد ہی رپورٹ جاری کرنے والی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی