6 آسان گھریلو ٹوٹکے جو گرمیوں میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم گرما انسانی جسم کے لیے بہت سے چیلنجز پیش کر سکتا ہے۔ درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ  کے باعث پانی کی کمی، تھکن اور ہیٹ اسٹروک سمیت کئی مسائل پیش آ سکتے ہیں، اس لیے متوازن غذا کا استعمال اہم ضرورت ہے۔ تاہم ہمارے پاس آپ کے لیے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے ہیں جو ان مسائل کو بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔

لونگ

جب بھی تیزابیت کا مسئلہ ہو تو لونگ کا ایک ٹکڑا لے کر چوس لیں اس میں موجود قدرتی تیل تیزابیت کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

دودھ اور کھجور

اگر آپ طویل عرصے سے خشک کھانسی میں مبتلا ہیں تو 6 کھجوریں لیں اور اسے ایک گلاس دودھ میں ہلکی آنچ پر تقریباً 25 منٹ تک ابالیں۔ اس مرکب کو دن میں کم از کم تین بار استعمال کریں اور جادو دیکھیں۔

سیب

یہ بات درست ہے کہ ‘روزانہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے’  کیونکہ یہ آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر کسی شخص کو آدھے سر کا درد ہو تو اسے چاہیے کہ ایک سیب خالی پیٹ کھا لے۔

ناریل

بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ پسے ہوئے ناریل کو چہرے، گردن اور آنکھوں پر لگانے سے یہ بلیک ہیڈز کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تلسی

کسی کو شدید کھانسی ہو تو تلسی کے ساتھ بنایا گیا یہ گھریلو علاج ایک بہترین حل ہے۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ تلسی کا رس برابر مقدار میں لہسن کے رس اور شہد میں ملا دیں۔ جب آپ اس مکسچر کو دن میں تین بار استعمال کریں گے تو یہ کھانسی ختم کرنے میں بے حد مدد کرے گا۔

تربوز

اگر آپ کو گرمیوں میں ناقابل برداشت سر درد رہتا ہے اور آپ کو معلوم نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے تو ایک گلاس تربوز کا جوس پی لیں۔ تربوز کا جوس آپ کو ضروری وٹامن فراہم کرتے ہوئے جسم کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟