پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا ہے۔
خرم مشتاق، ایئروائس مارشل عامرحیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے۔ خرم مشتاق پی آئی اے کے موسٹ سینیئر چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم
یاد رہے کہ خرم مشتاق پی آئی اے کے کمرشل، ایئرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی اور ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔