دلہا کو نواز شریف و مریم نواز کی تصاویر والا ہار پہنے دیکھ کر دلہن نے کیا کہا؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شادی کا دن لوگوں کے لیے اہم ترین ہوتا ہے اور اس موقعے پر وہ سب کی توجہ کا بھی مرکز ہوتے ہیں ایسے میں سیاسی پارٹیوں کے کچھ متوالے اس خاص موقعے پر اپنی جماعت سے محبت کا اظہار کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہونے والی ایک شادی پر بھی دیکھا گیا جب پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک پرستار دلہا پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی و وزیراعلیٰ پنجاب بی بی مریم نواز کی تصاویر سے اپنے گلے کے ہار کو مزین کرکے بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی طبعیت اور علاج سے متعلق کیا کہا؟

اس موقعے پر میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دلہا محمد اجمل کا کہنا تھا کہ انہیں میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز سے بہت محبت ہے اس وجہ سے وہ ان کی تصاویر والا ہار پہن کر دلہن لینے پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت عمدہ کام کر رہی ہیں اور میرا شادی کے موقعے پر اس اقدام کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ ملک کے نوجوان مریم نواز و ن لیگ کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی دلہن نے اس طرح ہار میں تصاویر لگانے پر کوئی اعتراض تو نہیں کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی دلہن بھی ن لیگ اور مریم نواز کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ ان کے اس اقدام کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 100 سالہ قدیم درخت کو کٹنے سے بچا لیا گیا

انہوں نے کہا کہ دلہن خود مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی پر بیحد خوش ہیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ اس موقعے پر یہ ہار پہنا۔

Muqaddas on twitter.com: “دولہے کی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز سے محبت گلے میں دونوں کی تصویر لے کر بارات لے کر دولہن لینے پہنچ گیا 🫣 https://t.co/mWL8TnaBKW” / X

لیہ کے رہائشی دلہا کا کہنا تھا کہ ان کے سسرال والے بھی ہار دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مریم نواز سے ان کی ملاقات ہو۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر کا ہار پہنے مذکورہ دلہے کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟