انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے دی ہنڈریڈ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی بیرون ملک فرنچائز لیگز میں کھیلنے سے منع کرنے کی نئی پالیسی کے خلاف انگلینڈ کے تقریباً 50 کھلاڑیوں نے دی ہنڈریڈ 2025 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ ای سی بی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی اجازت کے ساتھ انگلش کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور دیگر فرنچائز ٹورنامنٹس میں شرکت سے باضابطہ طور پر روک دیا تھا۔

گزشتہ ماہ ای سی بی نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار اور مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈومیسٹک سیزن سے ٹکرانے والی اوورسیز فرنچائز لیگز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم ای سی بی کی نئی پالیسی انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کو وہ فیصلہ اچھا نہیں لگا تھا اور انہوں نے اس پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیے: انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

انگلش کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ دی ہنڈریڈ ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھنے کے بارے میں ہونے والی بات چیت کا حصہ نہ بنیں اور پھر اس وقت تک ڈرافٹ میں داخل ہونے سے انکار کر دیں جب تک کہ ای سی بی این او سی کے حوالے سے اپنی پالیسی کو نرم نہیں کرتا۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ قابل ذکر کاؤنٹی کھلاڑی اگلے سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لیے منافع بخش معاہدہ ہوجانے کی صورت میں ریڈ بال سے ریٹائر ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات

انگلش بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت انگلستان کے ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے این او سی نہیں دیے جائیں گے تاہم صرف وائٹ بال کے معاہدوں پر کھلاڑی اب بھی ایسے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ بورڈ کے اس فیصلے کے مطابق کھلاڑی ایک ہی ٹائم فریم کے دوران ایک سے زیادہ لیگز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان