مغربی ہواؤں کے داخلے کیساتھ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہ دسمبر کا آغاز ہونے پر بھی پاکستان میں اب تک سردی کی شدت اس قدر نہیں بڑھی جس طرح کے عام طور پر اس ماہ میں ہوتی ہے، نتیجتاً عمومی وبائی امراض سر اٹھانے لگے ہیں، ایسے میں محمکہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات: پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین نومبر، اوسط درجہ حرارت کیا رہا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے پیش نظر آج سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ادھر چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے