مدارس ترمیمی بل کو قانونی شکل دینے میں وقت درکار ہے، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے کہا ہے کہ چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے۔

مدارس رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کا ہر گز مقصد نہیں کہ اس کو بنیاد بنا کر مدارس رجسٹریشن کا پورا عمل ہی رول بیک کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں مدارس رجسٹریشن بل پر اٹھائے گئے اعتراضات کو غور کے قابل ہی نہیں سمجھتا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں جو صرف وزارت تعلیم کے تحت آتے ہیں، مدارس انتظامیہ کو رجسٹریشن کے لیے قانونی پیچیدگیوں اور طویل عمل کا سامنا تھا، سالہا سال کی عرق ریزی کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم، وزارت تعلیم کے تحت ون ونڈو نظام مرتب کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن ایک دیرینہ ضرورت ہے جس کے لیے مختلف ادوار میں مدارس کی انتظامیہ، جید علما کرام اور سیاسی رہنماﺅں سے مشاورت ہوتی رہی ہے۔

چوہدری سالک نے کہاکہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات مانتے ہوئے پارلیمان سے بل منظور کروایا اور اپنی کمٹمنٹ پوری کی، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم کے تحت 18 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے مطالبہ کی وجہ سے تمام عمل دوبارہ شروع ہوا تو پہلے سے کی گئی تمام محنت ضائع ہو جائے گی، مدارس تعلیمی ادارے ہیں نہ کہ صنعتی ادارے۔

انہوں نے کہاکہ اس مطالبے کو ماننے کا مطلب یہ ہوگا کہ آئندہ کوئی بھی کسی پیشہ کو کسی بھی وجہ سے کسی دوسری وزارت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردے، ملک کا نظام مروجہ اصولوں اور ضوابط کے ماتحت ہوتا ہے نہ کہ خواہشات پر مبنی۔

انہوں نے کہاکہ وزارت تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم رجسٹریشن کے عمل کو مدارس کے لیے آسان اور سہل بنا چکے ہیں، ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم میں مدارس کی رجسٹریشن کا انتہائی آسان ون ونڈو آپریشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون، مدرسہ رجسٹریشن بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کل تک کی ڈیڈلائن دی ہے، اور کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بعد بل منظور ہونے کے باوجود اس پر دستخط نہ ہونا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اگر دستخط نہ کیے گئے تو ہم حکومت کو مردہ باد کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش