محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے اور برفباری کی نوید سنا دی

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹھٹھرتا دسمبر۔ سردی کی شدت بڑھ گئی۔ شمالی علاقہ جات کا درجہ حرارت مزید گرنے لگا۔ اسکردو منفی 9 تک پہنچ گیا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برف کی سفیدی۔ پنجاب اور سندھ دھند کی لپیٹ میں۔ محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔ بالائی علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر روئی کے گالے گریں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کا موسم انتہائی شدید سرد ہوگیا۔ اسکردو منفی 9، قلات منفی 7، استور، گلگت منفی 5، دیر، ہنزہ منفی 3، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 2 تک گر گیا۔

مزید پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی 22 چھٹیوں کا اعلان

مری اور گلیات بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔گلیات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر اور شانگلہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے چند اضلاع میں دھند بھی چھائی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp