ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زرعی برآمدات میں پاکستان کی اہم پیشرفت

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مشرقی افریقہ کو ٹریکٹرز برآمد کرکے تجارتی برآمدات میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان زرعی تجارت میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی حکومتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا-تنزانیہ کی ’مسائی ٹریکٹا کمپنی‘ تنزانیہ میں پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور رسائی میں شراکت دار ہے۔ پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی سے درآمد کیے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام، افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط اقتصادی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے مستقبل میں تجارتی تعلقات اور شراکت داریوں کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل