پی ٹی آئی دور حکومت میں اتحاد تنظیمات مدارس کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں تھا کیا؟

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کا 2019 میں اتحاد تنظیمات مدارس کے ساتھ کیا گیا معاہدہ سامنے آگیا ہے۔ معاہدہ پی ٹی آئی دور حکومت کے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔ معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا تھا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

29 اگست 2019 کو ‎اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تعلیم شفقت محمود ‎معاہدہ اس وقت کے دور حکومت کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔ ‎جس میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مدارس رجسٹریشن بل پر اٹھائے گئے اعتراضات کو غور کے قابل ہی نہیں سمجھتا، مولانا فضل الرحمان

‎وزارت تعلیم کو مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کیا گیا تھا۔ ‎رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا جبکہ ‎قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹس کھولنے کا پابند بھی کیا گیا تھا۔

‎معاہدے میں غیر ملکی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ‎یکساں نصاب کے اہداف طے کیے گئے تھے۔ ‎معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا تھا جبکہ ‎حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید سموگ، پنجاب حکومت متحرک

صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی

بلوچستان کی شاہراہیں موت کی راہیں: 5 سال میں 77 ہزار حادثات، 1700 سے زائد اموات

جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

سپریم کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا

ویڈیو

سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ