شام میں بشارالاسد کی حکومت کے ڈرامائی خاتمے اور دمشق پر حیات التحریر الشام کے داخلے کے بعد ملک پر باغی ملیشیا کے قبضہ مکمل ہوگیا ہے، مگر اس صورتحال میں شام میں موجود دیگر غیرملکیوں کے ساتھ پاکستانی زائرین بھی مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شام کی صورتحال بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار
شامی صدر کے ملک سے فرار کے بعد حیات التحریر الشام نے سرکاری عمارتوں اور ایئر پورٹس کا کنٹرول سبنھال لیا ہے، فی الحال ایئرپورٹس پر آمد و رفت بند ہونے کی وجہ سے شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شام میں رونما ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، نتیجتاً آج لاہور کے لیے پرواز منسوخ ہونے کے علاوہ 11 دسمبر کو کراچی کے لیے پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں اسد خاندان کاطویل دور حکمرانی ختم، دمشق کی سڑکوں پر جشن
میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں ہوائی فائرنگ کے باعث زائرین خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق اور شام کا سفر کرتے ہیں۔