بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 199 رنز کا ٹارگٹ دیا، تاہم بھارتی ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ: بنگلہ دیش پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 60 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رضوان حسن 47 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ محمد شہاب 40، فرید حسن 39 اور زواد ابرار نے 20 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، جس کے باعث 199 کے ہندسے تک پہنچنا ممکن نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے دی

اس سے قبل 6 دسمبر کو بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp