شام میں موجود پاکستانی شہری محفوظ، ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں: دفتر خارجہ

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ شام میں پیداشدہ صورت حال کے بعد وہاں پر موجود تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، ہم صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے، شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں 5 دہائیوں تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے عروج و زوال پر ایک نظر

ترجمان نے کہاکہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، وہاں پر موجود پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے، تاہم ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اور دونوں رہنماؤں نے شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں بشارالاسد کا طیارہ اڑان بھرتے ہی ریڈار سے غائب، حادثے کا خدشہ

واضح رہے کہ باغیوں نے شام پر قبضہ کرلیا ہے، اور بشارالاسد ملک سے فرار ہوگئے، تاہم خبریں سامنے آرہی ہیں ان کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

‘ایک لیٹر تیل بھی جانے نہیں دیں گے،’ پاسداران انقلاب کی دھمکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید حملوں کا انتباہ

معتکفین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کی تربیت، مسجدِ نبویؐ میں خصوصی اقدام

سعودی عرب نے شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز تباہ کردیے

برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق آدھی خبروں میں تعصب اور منفی رویہ موجود ہونے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟