امریکا شام میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، صدر جوبائیڈن

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس، ایران اور حزب اللہ شامی حکومت کا دفاع نہ کرسکے، اب امریکا شام میں شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

صدر جوبائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران اور اس کے ایجنٹوں کی بشارالاسد کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگییں اور آخر کار شام میں بشارلاسد حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں مشتعل ہجوم کا ایران کے سفارت خانے پر حملہ

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں  خطرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر تمام شامی گروپوں کے ساتھ کام کرے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کے لیے اہم ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں اسد خاندان کاطویل دور حکمرانی ختم، دمشق کی سڑکوں پر جشن

واضح رہے کہ شام میں باغیوں کے قبضے کے باعث اقتدار چھوڑنے والے صدر بشارالاسد کو روس کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دے دی ہے۔

اس سے قبل بشارالاسد اور ان کے خاندان کی گمشدگی سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کررہی تھیں۔ یاد رہے کہ شام میں باغیوں نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے، بشارالاسد باغیوں کے داخلے سے قبل ہی فرار ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان