شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے اور مبینہ طور پر ملک چھوڑنے کے بعد مشتعل ہجوم نے اتوار کی صبح دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں اسد خاندان کاطویل دور حکمرانی ختم، دمشق کی سڑکوں پر جشن
رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے سفارت خانے میں لگے حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصراللہ اور ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی کے پوسٹرز پھاڑ دیے جبکہ مشتعل افراد نے سفارت خانے میں قائم دفاتر کو بھی تباہ کردیا ہے۔