مدارس رجسٹریشن و اصلاحات، علما و مشائح کا اہم اجلاس آج ہوگا

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علما اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں علما کرام سے مدارس رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے رائے لی جائے گی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آف ریجلیس ایجوکیشن غلام قمر، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں معاونت کے لیے چیئرمین وفاق المدارس مولانا علامہ طاہر اشرفی، ڈاکٹر راغب نعیمی اور مولانا عبدالکریم آزاد بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ایشو کیا ہے، اس پر اتنی سیاست کیوں ہورہی؟

اجلاس میں 2019 میں حکومت اور علما کے درمیان مدارس کے حوالے سے طے پائے جانے والے معاہدہ بھی زیر غور آئے گا۔ مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیئس ایجوکیشن (ڈی جی آر ای) 22 اکتوبر 2019 کو ملک بھر میں قائم کیے گئے تھے۔ پاکستان بھر میں 17653 مدارس ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ ہیں۔

598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کیے گئے، 163 مدارس میں قومی نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔ اب تک 1491 طالب علموں کو پاکستانی ویزے کے حصول اور توسیع میں مدد فراہم کی گئی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ طاہر اشرفی، ڈی جی آر ای، ڈاکٹر راغب نعیمی و دیگر میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟